سلو اوور ریٹ، بھارتی کرکٹ ٹیم پر 20 فیصد جرمانہ عائد

دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ زیادہ جاری رہا اور سڈنی کے کرفیو ٹائم کی حد سے آگے نکل گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 نومبر 2020 15:00

سلو اوور ریٹ، بھارتی کرکٹ ٹیم پر 20 فیصد جرمانہ عائد
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2020ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد ایک اور بری خبر مل گئی ۔ سڈنی میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کے باعث کوہلی الیون پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ زیادہ جاری رہا اور سڈنی کے کرفیو ٹائم کی حد سے آگے نکلا، میچ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 10 منٹ پر ختم ہوا جس کی وجہ سے سٹیڈیم کی لائٹس بند نہیں کی جاسکی تھیں۔

دونوں ٹیموں کی حالیہ ون ڈے سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کو ممکنہ طور پر پوائنٹس میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، ورلڈ کپ سپر لیگ کے قوانین کے مطابق سلواوور ریٹ کے باعث ٹیم کو فی اوور ایک پوائنٹ کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔