راولپنڈی،معزز عدالت نے کلر سیداں شاہ باغ پٹرول پمپ پر ڈکیتی معہ دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالوہاب کو سزائے موت ،ملزم عدنان فاروق کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:21

راولپنڈی،معزز عدالت نے کلر سیداں شاہ باغ پٹرول پمپ پر ڈکیتی معہ دوہرے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) معزز عدالت نے کلر سیداں شاہ باغ پٹرول پمپ پر ڈکیتی معہ دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالوہاب کو سزائے موت جبکہ ملزم عدنان فاروق کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،ملزمان نے فروری 2019 میں کلر سیداں شاہ باغ کے مقام پر ڈکیتی کے دوران سیکورٹی گارڈ اور کیشئیر کو فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا،سی پی اوراولپنڈی نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے کلر سیداں شاہ باغ پٹرول پمپ پر ڈکیتی معہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالوہاب کو سزائے موت جبکہ ملزم عدنان فاروق کو عمر قید کی سزا سنائی ،سی پی او محمد احسن یونس نے فروری 2019 میں کلر سیداں شاہ باغ کے مقام پر ڈکیتی کے دوران سیکورٹی گارڈ محمد صدیق اور کیشئیر وقار حسین کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،سی پی او کے حکم کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل ، ایس پی صدرضیا ء الدین احمد کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقہ تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مارچ 2020 میں ملزم عدنان فاروق جبکہ اپریل 2020 میں ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کیا،ملزمان سے تفتیش میں واردات کے دوران چھینی گئی رائفل 12 بور بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان کی گرفتاری کے بعد سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو مقدمہ کی موثر پیروی کی ہدایات دیں،سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پیشہ وارانہ تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس پر ملزمان کو معزز عدالت نے سزاموت اورعمرقیدکی سزا سنائی،سنگین مقدمہ میں ملزمان کو قرار واقعی سزا سنائے جانے پر سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر، لیگل و کلر سیداں پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و سزایابی انتہائی اہم ہے، ملزمان کتنے بھی شاطر ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔