عوام الناس بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں کورونا کی دوسری لہر پہلے کے مقابلے میں زیادہ شدید ہے ،راجہ عثمان حیدر ایڈووکیٹ

اس بیماری کا واحد حل احتیاط ہے عوام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے صاحبزادے کی اپیل

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:46

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے صاحبزادے راجہ عثمان حیدر ایڈووکیٹ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں کورونا کی دوسری لہر پہلے کے مقابلے میں زیادہ شدید ہے اس بیماری کا واحد حل احتیاط ہے عوام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔

ہاتھ ملانے گلے ملنے سے مکمل گریز کیا جائے سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جائے۔ راجہ عثمان حیدر ایڈووکیٹ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ او ر اموات سے ضلع میرپور شدید متاثر ہورہا ہے اس حوالے سے لوگ بھرپور احتیاط کریں گھروں سے بلاوجہ باہر نہ نکلیں ماسک کے استعمال کو اپنا معمول بنا لیں۔

(جاری ہے)

ہاتھ دھونا اور دیگر حفاظتی اقدامات کی سختی سے پابندی کریں اس بیماری کا کوئی علاج نہیں صرف حفاظتی تدابیر ہیں لوگ غیر ضروری بازاروں میں کم نکلیں اور رش والے مقامات میں جانے سے گریز کریں۔

انھوں نے کہاکہ اس صورت حال میں معاشرے کے ہر فر د کو اپنے اپنے حصہ کی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ Sop پر عملدرآمد کرنا چاہے اس میں ہی ہم سب کا فائدہ ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہمیں اجتماعی کاوشوں کو متحد و منظم ہو کر آگے بڑھانا ہو گا اور حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے کورونا وائرس سے چھٹکارا ممکن ہے۔