ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار طارق محمود نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گی,اس قومی کاز میں سب تعاون کریں،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:46

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار طارق محمود نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا,ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گی,اس قومی کاز میں سب تعاون کریں.کورونا وائرس کی وبا ء میں احتیاط اور ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنا کر صحت مند معاشرے کو مظبوط بنانے میں اپنا کردار جاری رکھاجائی.افتتاح کے موقع ایس پی ریاض مغل،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان منظور بٹ،, میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر سردار ظفراقبال۔

ڈاکٹر یاسمین عبداللہ فیملی پلاننگ۔راجہ ساجد عظیم ایم این سی ایچ۔عبدالجبار لون۔سید عمرکاظمی صدر پریس کلب۔محمد اسلم مرزا۔راجہ نذیر احمد خان۔

(جاری ہے)

انچارج آر ایچ سی چناری صداقت علی خان۔یوسف ہمدانی۔شمس عباسی ہٹیاں۔ ضلعی آفیسران اور متعلقہ محکمہ کے حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان منظور بٹ نے بتایا کہ 30 نومبر سے ضلع جہلم ویلی میں گھر گھر انسدادپولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

محکمہ صحت عامہ جہلم ویلی نے اس قومی مہم کو بھرپور طور پر کامیاب بنانے کے لئے تمام عملی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 40370 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 182 موبائل ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیںجو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔علاوہ ازیں 38 فکس مراکز اور 17ٹرانزٹ پوانٹس قائم کئے گئے ہیں جو صبح 00- 09 بجے سے رات 00-9 بجے تک دوران مہم مصروف عمل رہیں گے۔

اس مہم کی سپرویژن کے لئے 17 یونین کونسل سپروایئزرز 40 ایریا انچارج اور ایک فوکل پرسن فیلڈ میں پولیو مہم ٹیم کی نگرانی کریں گے، جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اُن کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم اور ان سے روزانہ شام کو کی گئی کارکردگی کا ریکارڈ حاصل کر کے ضلعی کنٹرول روم میں پہنچائیں گے اور مانیٹرنگ کریں گے۔ انسداد پولیو مہم 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان منظور نے ضلع بھر کے والدین، اُساتذہ کرام، وکلا ئصاحبان، عام شہری، ملازمین، مزدور غر ضیکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو پولیو سے بچا? کے قطرے پلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں, تا کہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔

یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے گذشتہ 20سالوں سے آزادکشمیر پولیو فِری ہے اوریہ تب ہی ممکن ہوا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کی خصوصی دِلچسپی، ممبران اسمبلی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت عامہ کے آفیسران،اہلکاران، میڈیا، صحافی حضرات اور عوام الناس کا بھرپور تعاون رہا ہے۔اگر اسی طرح تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کو بھی یقینی بنائیں تو بہت جلد ملک سے پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اُنھوں نے صحافی حضرات اور میڈیا سے خصوصی درخواست کی ہے کہ یہ پیغام عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے محکمہ صحت ِ عامہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اس قومی فریضہ میں اپنی مِلّی بیداری کا ثبوت دیں تا کہ آزادکشمیرسے پولیو جیسی موذی مرض کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے اپیل کہ محکمہ صحت عامہ کی موبائل ٹیمیں 30نومبر تا 4 دسمبر 2020کے دوران آپ کے گھر نہ پہنچ سکیں تو ٹیلی فون نمبر 0582292653پر اطلاع کریں یا اپنے قریب ترین ای پی آئی سینٹر سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔