وزیر اعظم جارحانہ موڈ ترک کرکے ملک کو سیاسی عدم استحکام کے جانب نہ لیکر جائیں،سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

ملک پہلے ہی سیاسی معاشی اور جمہوری طور پر کمزور ہوچکا ہے ملک کو بند گلی کے جانب لے جانے والوں کا حشر عنقریب قوم دیکھے گی ، مرکزی سینئر نا ئب صدر(ن)لیگ

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:54

وزیر اعظم جارحانہ موڈ ترک کرکے ملک کو سیاسی عدم استحکام کے جانب نہ لیکر ..
لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جارحانہ موڈ ترک کرکے ملک کو سیاسی عدم استحکام کے جانب نہ لیکر جائیں ملک پہلے ہی سیاسی معاشی اور جمہوری طور پر کمزور ہوچکا ہے ملک کو بند گلی کے جانب لے جانے والوں کا حشر عنقریب قوم دیکھے گی ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور عرب امارات ہم سے ناراض ہیں اور ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشیت کے خطرے کے پیش نظر وہ اپنے قرضے واپس مانگ رہے ہیں چین کی بھی یہی پوزیشن ہے کشمیر کا سودا پہلے ہی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزراء صرف میڈیا میں آکر شیر بننے کی کوشش کر رہے ہیں عملی طور پر حکومت کی کائی کارکردگی نہیں ہے عوام چیخ رہے ہیں لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے انہو ں نے کہا کہ اٹھارویں ائینی ترمیم کو ختم کرنے کیلئے پورا زور حکومت لگا رہی ہے اور حالیہ وفاقی وزیر قانون فرغ نسیم کا بیان سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں تر مییم کے تحت پہلی مرتبہ صوبوں کو اسکے حقوق ملے ہم اس قانون کو چھیڑنے والوں کے عزائم کسی صو رت پورے نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو پانچ روز کیلئے پیرول پر رہائی شرم کی بات ہے اول تو میاں برادران نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہی نہیں ہے کس قانون کے تحت انھیں گرفتار کیا گیا ہے آج میاں شہباز شریف کو اپنی ماں کے وفات پر فاتحہ کیلئے پانچ روز کا وقت دینا ظلم کی انتہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے ہماری پری قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز اور پی ائی اے سے ملازمین کو نکالنے کی بھر پور مذمت کرتا ہوں ایک کروڑ بے روز گار نوجوانوں کو روزگار دینے والی حکومت پہلے سے لگائے گئے ملازمین کو بیک قلم جنبش نکال رہے ہیں ہم ان ملازمین کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر انمکے حق کیلئے آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میدان میں کھل کر کھڑی ہے اور تیس نومبر کو ملتان میں ہر صورت جلسہ کریگی انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو پنجاب کی حکومت گرفتار اور انپر تشدد کرنے سے باز اجائے ورنہ حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ہمیں مشتعل نہ کیا جائے ہم قانون کو کسی صورت اپنے ہاتھوں میں نہیں لینا چاہتے جلسے کرنا ہمارا ائینی و جمہوری حق ہے حکومت ملک میں تمام کاروبار کرنے کی اجازت تو دے رہی ہے اور کوروناء ایس او پیز کی کہیں پربھی پابندی نہیں کی جارہی ہے لیکن ہمیں کروناء سے ڈ را یادھمکایا جارہا ہے ہم اپنے لیول پر ایس او پیز کی پابندی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت جنوری میں جارہی ہے اسی لیئے ملک میں عدم اسحکام پیدا کرکے اپنا غصہ نکال رہی ہے حکومت ہر محاز پر فیل ہو چکی ہے حکومت کرنا اب عمران خان کی بس کی بات نہیں انمیں اب کام کرنے کی انرجی ختم ہو چکی ہے لہذا جتنی جلد ممکن ہو سکے وزیر اعظم کو خود مستعفٰی ہو کر ملک و عوام پر وحم کریں۔