Live Updates

صوبے میں میں فروغ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے‘راجہ بشارت

میاں رضاالرحمان کی قیاد ت میں نجی تعلیمی اداروں کے وفد کی وزیر قانون سے ملا قا ت ،تحفظا ت سے آ گا ہ کیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:04

صوبے میں میں فروغ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے‘راجہ بشارت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیرقانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا ہے کہ صوبے میں میں فروغ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے یہی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ۔انسداد کورونا کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن کے صدرمیاں رضاالرحمان کی سربراہی میں وفد سے گفتگومیں کیا۔

اس موقع پروفد نے اجہ بشارت کو کورونا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر معروف ماہرتعلیم میاں عاطف الرحمان بھی موجود تھے۔وزیرقانون کی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل فوری حل کرنیکی یقین دہانی کروائی۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ انسدادکورونا کیلئے پی ٹی آئی حکومت دن رات کوشاں ہے اگرچہ عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر وبا پرقابو پانا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت نے کہا کہ کورونا سے تعلیمی اداروں کودرپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے پرائیویٹ سیکٹر کی فروغ تعلیم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔وزیرقانون نے یقین دہانی کروائی کہ تعلیمی اداروں سے متعلقہ نئی قانون سازی سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا۔اس موقع پر سرونگ سکولز کے صدر میاں رضاالرحمان نے تعلیمی اداروں کو ایل ڈی اے ٹیکسزاوریوٹیلٹی بل میں رعایت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کیلئے خصوصی فنانشل پیکج وقت کی اشد ضرورت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات