یونین کونسل سرائے نعمت خان کے ملحقہ تمام علاقہ جات 3کروڑ55لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سُنگر فیڈ کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:37

ہری پور۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :یونین کونسل سرائے نعمت خان کے ملحقہ تمام علاقہ جات سے دیرینہ بجلی مسائل کا خاتمہ ممکن بنانے کے ساتھ مزید بہتری کے لیے 3 کروڑ 55 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے سُنگر فیڈ کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے حالیہ دوسال کے دوران نہ صرف عوامی دس سالہ محرومیوں کاخاتمہ ممکن ہوا بلکہ ایک زبردست پلاننگ کے تحت آئندہ ساٹھ سے سترسال کومدِ نظر رکھتے ہوئے ضلع میں اربوں روپے کی فنڈنگ سے چارگریڈاسٹیشن بھی قائم کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار محمد فرمان،حاجی پرویز،محمد ریاض اورمحمد رستم نے یونین کونسل سرائے نعمت کے علاقے عین پور میں وفاقی وزیرعمرایوب خان کے احکامات پر 14پولزکی تنصیب مکمل کرکے50kva کاٹرانسفارمرمہیاکرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کیاوفاقی وزیر کے سیکرٹری نعیم خان نے مقامی لوگوں کو بجلی سکیم پر مبارکباد دیتے ہوئے پُروقار تقریب کے انعقاد پرانکاشکریہ ادا کیااور کہا کہ وفاقی وزیر عمرایوب خان کی جانب سے عملی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر عین پور کی طرح ضلع ہری پور کے تمام علاقہ جات کے عوام میں خوشی کی لہرپائی جارہی ہیں۔



متعلقہ عنوان :