ڈی پی او نے چارکانسٹیبلان کوہیڈکانسٹیبل کے عہدے پرترقی دے دی

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:39

ہری پور۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات پرمحکمانہ ترقیوں کاعمل شروع کردیاگیامحکمہ پولیس ضلع ہری پورمیں چارکانسٹیبلان کوہیڈکانسٹیبل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی سربراہی میں قائم ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی اور محکمانہ خدمات کی بنا پر کانسٹیبل محمدآصف، آفتاب خان، توقیر خان اور سفیل خان کو ہیڈ کنسٹیبل پروموٹ کیا گیا اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ اچھے کارکردگی کے حامل افسران کو پروموٹ کرنا ہری پور پولیس کی روایت رہی ہے تمام پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں گئے تمام افسران قانون کی بالادستی اور محکمانہ ڈسپلن کو اپنا شعار بنائیں،فرائض کی سر انجام دہی کے دوران عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں اور انصاف کے اصولوں پر کاربند رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔


متعلقہ عنوان :