گوجرخان کے علاقے میں گھریلوناچاقی پر جھگڑا،ماں نے تین بچیوں کو کنویں میں پھینک دیا،تینوں بچیاں جاں بحق

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:47

گوجرخان۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :راولپنڈی میں گوجرخان کے علاقے گلیانہ میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے نتیجے میں ماں نے تین بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں بچیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹ کے مطابق گوجر خان کے علاقے گلیانہ میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران ماں نے طعیش میں آ کر اپنی تین کم سن بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی۔

اہل علاقے میں فوری طور پر ریسکیو کو طلب کیا، ریسکیو ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر تینوں بچیوں اور ان کی ماں کو کنویں سے نکالا تاہم تینوں بچیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کی ماں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچیوں کی عمریں بالترتیب پانچ اور تین سال جبکہ ایک کی عمر چھ ماہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ملزمہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :