آنکھ کی مدد سے پنکچر کا سراغ لگانے والے محلہ توحید آباد چنیوٹ کا رہائشی کیاکہتاہے،سب پڑھیں

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:53

چنیوٹ۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :آنکھ کی مدد سے پنکچر کا سراغ لگانے والے محلہ توحید آباد چنیوٹ کے رہائشی حبیب اللہ نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ میں اپنے تجربے کی بنا پر موٹرسائیکل رکشہ اور سائیکلوں ، کاروں کے ٹیوبوں میں ہونے والے پنکچر کا اپنی آنکھ کی مدد سے پتہ چلا لیتا ہوں اور متعدد مرتبہ ایسا ہوا کہ میں نے کئی گاڑیوں کے پنکچراور ہوا نکلنے کی صورت میں ڈرائیوروں کو آگاہ کرتا ہوں اللہ نے یہ مجھے صلاحیت دی ہے کہ میں اپنی آنکھ سے دیکھ کر بتا دیتا ہوں کہ یہ گاڑی پنکچر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مستری دس سے پندرہ منٹ ٹیوب کو پانی کی مدد سے پنکچر کا پتہ چلاتے ہیں مگر میں بغیر کسی کام کئے اس کے بارے میں بتا دیتا ہوں یہ میرا شوق بھی ہے اور میں اکثر اوقات راستے میں لوگوں کو مفت پنکچر کے بارے میں بتاتا ہوں

متعلقہ عنوان :