مہندی کے کارخانے میں آتش زدگی کے باعث جاں بحق ہونیوالوں میں سالے بہنوئی بھی شامل

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) اورنگی ٹاون نمبر 4 میں مہندی کے کارخانے میں آتش زدگی کے باعث جاں بحق ہونیوالوں میں سالے بہنوئی بھی شامل تھے اورنگی ٹاون کے علاقی4 نمبر الحسن بیکری کے قریب پلاٹ نمبر90 پر قائم تین منزلہ عمارت میں واقعے مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی سے زندہ جل کر ہلاکہونے والوں کی شناخت اکرم ، شاہد اور اسماعیل عرف سلیمان کے ناموں سے کی گئیں ، اکرم اور شاہد آپس میں سالے بہنوئی اور سرجانی ٹاون کے رہائشی تھے جبکہ اسماعیل میٹروول کیکر گراونڈ کے قریب کا رہائشی تھا جاں بحق ہونے والے تینوں افراد مہندی کے کارخانے میں ملازمت کرتے تھے اور کام کی زیادتی کے باعث اکثر کارخانے میں رک جاتے تھے ، واقعے کے وقت تینوں افراد کارخانے میں سو رہے تھے کہ اچانک آگ لگ گئی ، تینوں افراد کی لاشیں جل کر کوئلہ بن گئی تھیں، آتش زدگی کے باعث بھاری مالیت کی مہندی ، کیمیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ مہندی کے گودام میں کیمیکل کے ڈرم بھی تھے جس کے باعث آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم شبہ ہے کہ سردی کی شدت کے باعث کارخانے کے ملازمین نے گرمائش حاصل کرنے لیے آگ جلائی ہو یا فیکٹری میں ہیٹر جلایا ہو جس سے آگ لگی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔