شیر شاہ اکبر روڈ کے قریب کپڑے کے گودام میں خوفناک آتشزدگی لاکھوروپے مالیت کا کپڑا جل گیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) شیر شاہ اکبر روڈ کے قریب کپڑے کے گودام میں خوفناک آتشزدگی لاکھوروپے مالیت کا کپڑا جل گیا جبکہ گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب بند دوکان میں پرسرار دھماکہ دکان تباہ ہوگئی تفصیلات کے مطابق شیر شاہ اکبر روڈ کے قریب کپڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا فائر برگیئڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی آگ لگنے کی اطلاع پر ایدھی ایمبولینسس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ایم ڈی واٹربورڈ ، اسد اللہ خان نے گودام میں شدید آتشزدگی واٹربورڈ کے نیپا ہائیڈرنٹ پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ، پانی سے بھریٹینکر آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیے جارہے ہیں ہائیڈرنٹ سے دیگر ٹینکروں کو پانی کی فراہمی آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک معطل رہے گی فوکل پرسن ٹینکرز سیل عملے سمیت آتشزدگی کے مقامات پر پہنچ رہے ہیں فائربریگیڈ کو ضرورت کے مطابق پانی پہنچایا جاتا رہے گا، آخری اطلاعات تک آگ پر کنٹرول کرلیا گیا تھا تاہم کولنگ کا عمل جاری تھا ادھر گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب بند دوکان میں پرسرار دھماکہ پولیس کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تہم دکان تباہ ہوگئی