Live Updates

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کرگئے ، 1389 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ نومبر 19:37

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کرگئے ، 1389 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1389 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1650 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9072 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید1389نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 15.3فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2911ہوگئی ہے یعنی اموات کی شرح 1.7 فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک 1961855 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 171595کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1650مریض صحت ہو چکے ہیں اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 150765 ہو چکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88 فیصد بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت 17919 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17141 گھروں میں ،13 آئسولیشن سینٹرز میں اور765 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 681 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سی61مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 1389 نئے کیسز میں سے 1101 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع جنوبی 483، ضلع شرقی 272، ضلع وسطی 122،کورنگی 122، ملیر 71 اور ضلع غربی سے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 63، بدین 32، جامشوورو 28،سانگھڑ 22، میرپورخاص 16،سجاول 15،ٹھٹھہ،شہید بے نظیر آباد اور مٹیاری سے 14۔

14، نوشہروفیروز 9،عمرکوٹ8، قمبر اور لاڑکانہ2۔2،دادو، کشمور ، سکھر اور ٹنڈوالہیار میں سے 1۔1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات