نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چمپئن شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹرز کو شکست دے دی

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:32

نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چمپئن شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چمپئن شپ کا پانچواں میچ پی سی بی بلاسٹرز اور پی سی بی چیلنجرز کے درمیان کھیلا گیا،پی سی بی چیلنجرز نے میچ میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے،بسمہ معروف نے 48 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، فاطمہ ثناء نے 41 اور کائنات حفیظ نے 22 رنز بنائے۔

پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے حفصہ ا مجد نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پی سی بی بلاسٹرز نے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا ئے۔ اوپنر جویریہ خان نے 47 گیندوں پر 56 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔ عالیہ ریاض نی37 سدرا نواز نے 19 اور سدرا امین نے 18 رنز بنائے۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سیفاطمہ ثناء ،صبا نذیر اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بلاسٹرز کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔ بسمہ معروف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔