قا ئد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں راؤنڈ کا تیسرا روز مکمل،خیبر پختوخواہ نے دوسری اننگز میں بغیر کیس نقصان کے 55 رنز بنا لیے

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:32

قا ئد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں راؤنڈ کا تیسرا روز مکمل،خیبر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) قا ئد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے روز کھیل کا اختتام پر خیبر پختوخواہ نے دوسری اننگز میں بغیر کیس نقصان کے 55 رنز بنا لیے ہیں،اسرار اللہ 22 اور مصدق احمد 28 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے اس سے قبل ناردرن نے دوسری اننگز 247 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، عمیر مسعود 103 اور محمد نواز نے 29 رنز نا ٹ آؤٹ بنائے۔

خیبر پختوخواہ کی ٹیم نے 249 رنز 7 کھلاڑی آؤ ٹ تیسرے روز کے کھیل کاآغاز کیا تھا اور پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عمیر مسعود نے 126 گیندوں کا سامنا کیا ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل ہیں۔ فیضان ریاض نے 56 اور سرمد بھٹی نے 25 رنز بنائے ، ساجد خان نے 72 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کے 59 رنز پر ناٹ آؤٹ بیٹسمین خالد عثمان اننگز کے اختتام پر بھی ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے 113 رنز کی اننگز 158 گیندوں پر کھیلی ، ان کی اننگز میں 16 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

کامران غلام نے 67 ، ریحان آفریدی نے 34 اور محمد وسیم نے 27 رنز بنائے،ناردرن کی جانب سے منیر ریاض نے 5 ، اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن نے پہلی اننگز میں 460 رنز بنائے تھے۔ اسٹیٹ بنک گرائونڈ کراچی میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بلوچستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لیے ہیں، عظیم گھمن 24 اور بسمہ اللہ خان 14 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں، اس سے قبل سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سندھ نے تیسرے روز 175 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،گزشتہ روز کے دونوں ناٹ آؤٹ بیٹسمینوں نے سنچریاں اسکور کیں،عمیر بن یوسف 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے انہوں نے 243 گیندوں کا سامنا کیا 11 چوکے اور تین چھکے مارے،سعود شکیل نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انہوں نے 233 گیندیں کھیلیں 15 چوکے اور ایک چھکا مارا۔ سعد علی نے 56اور میر حمزہ نے 19 رنز بنائے،بلوچستان کی جانب سے جلات خان نے 85 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،تاج ولی اور محمد طلحہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بلوچستان نے پہلی اننگز میں 458 رنز اسکور کیے تھے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پانچویں راونڈ کا میچ سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ہیں۔ سنٹرل پنجاب نے تیسرے روز 136 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا دوسرے روز کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین عثمان صلاح الدین 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ محمد سعدگزشتہ روز کے 9 رنز میں کوئی اضافہ نہ کر سکے۔ علی شان نے 44 ، بلا ل آصف نے 24 رنز بنائے ، کپتان حسن علی 22 اور وقاص مقصود 13 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سلمان علی آغا اور بلاول بھٹی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔