میراڈونا کے ساتھ پاکستانی فٹبالر کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:36

میراڈونا کے ساتھ پاکستانی فٹبالر کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا اور سابق قومی فٹ بالر ولی محمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایوسی ایشنز (فیفا) کی ہدایت پر پی ایف ایف نے میراڈونا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ساتھ ہی طے پایا ہے سابق قومی فٹ بالر ولی محمد کو بھی ٹریبیوٹ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیفا نے اپنے تمام 211 رکن ممبران سے کہا ہے کہ اس ویک اینڈ یا اس کے بعد اپنے پہلے میچ میں فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کو خراج تحسین پیش کریں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔پی ایف ایف کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈینیئل لمونس کے مطابق فیفا کی درخواست کے مطابق میراڈونا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔پی ایف ایف پہلے ہی اس بات کا فیصلہ کر چکا تھا کہ میراڈونا اور حال ہی میں انتقال کرنے والے سابق پاکستانی فٹبالر ولی محمد کو نیشنل چیلنج کپ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔نیشنل چیلنج کپ 30 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :