بہت دیر سے کہہ رہا ہوں دہشتگردی میں ملوث قوتوںکو بے نقاب کرنے کیلئے پراجیکٹ بنائیں‘ افضل خان

فیاض الحسن چوہان نے بھی تجویز پیش کی ہے، ایسے پراجیکٹ کیلئے حکومت سرمایہ کاری کرے‘ خصوصی گفتگو

اتوار 29 نومبر 2020 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) نامور اداکارافضل خان ( ریمبو) نے کہا ہے کہ بہت دیر سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث قوتوں کے خلاف فلم اور ڈرامے کی صورت میں پراجیکٹ بننے چاہئیں، وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ایک تقریب میں اس کی تجویز پیش کی ہے ، حکومت کو چاہیے کہ ایسے پراجیکٹ کے لئے سرمایہ کاری کرے تاکہ دنیا کو ایسی قوتوں کا چہرہ دکھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے افضل خان نے کہا کہ کیا ہمسایہ ملک کی فلموںمیں ہمارے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا نہیں کیا جاتا ، پاکستان کے پاس تو اس کے ثبوت موجود ہیں ، کلبھوشن یادوو نے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے جو منصوبہ بندی اور اقدامات اٹھائے اس سے نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ دنیا کو بھی آگاہ ہونا چاہیے ۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میںجو جانی اور مالی قربانیاں دی ہیںانہیںبھی عوام دنیا کے سامنے لانا چاہیے ۔