احمدیار‘محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ایک کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیہ سے واگزارکروالی گئی

اتوار 29 نومبر 2020 14:35

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ایک کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیہ سے واگزارکروالی گئی نواحی گائوں161/EB میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر رانافواداحمد نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 15 کنال سرکاری زمین مالیت ایک کروڑ روپے قبضہ مافیہ سے واگزارکرواکے محکمہ ریونیو کے سپردکردی ڈپٹی ڈائریکٹر رانافواداحمد نے کہا کہ ناجائز قابضین عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر قابض تھے جن سے واگزارکروالی گئی ہے کسی بھی فرد کو سرکاری زمین پر قبضہ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :