گھر کے بھارتی شیر آسٹریلیوی بائولرز کے سامنے دوبارہ بھیگی بلی بن گئے

دوسرا ون ڈے بھی آسٹریلیا کے نام، سٹیو سمتھ کی سنچری

اتوار 29 نومبر 2020 17:20

گھر کے بھارتی شیر آسٹریلیوی بائولرز کے سامنے دوبارہ بھیگی بلی بن گئے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2020ء ) آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 142 رنز جوڑے جس کے بعد فنچ 60 رنز بنا کر محمد شامی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ، سابق کپتان سٹیو سمتھ نے کریز سنبھالی اور اپنی بہترین فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سنچری بنا ڈالی ۔

سابق آسٹریلوی کپتان کی یہ بھارت کے خلاف مسلسل تیسری سنچری تھی جو انہوں نے محض 62 گیندوں پر سکور کی۔ آخری اوورز میں گلین میکسویل اور لبسشین نے چوکوں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 389 رنز تک پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب محمد شامی، پانڈیا اور بمراہ صرف ایک،ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ 390 رنز کے پہاڑ نما ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا اور ان کی پہلی وکٹ 58 رنز پر گر گئی جب دھون 30 رنز بنا کر ہیزول ووڈ کو وکٹ دے گئے ۔

بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی اور لوکیش راہول نے مزاحمت کی مگر وہ اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے ۔ کوہلی 89 جب کہ راہول 76 رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے تین جب کہ ہیزول ووڈ اور زامپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سٓٹیو سمتھ کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔  

متعلقہ عنوان :