ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نیب کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف پھٹ پڑے

نیب یونٹ پنڈی آرمی والوں کے نام لیکر بدنام کر رہا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نیب کے خلاف کاروائی کریں، نیب افسران بھی اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 نومبر 2020 18:22

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نیب کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف پھٹ پڑے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 نومبر2020ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ نیب ملک کو تباہ کردے گی، پلی بارگین کے نام پر لوگوں سے زبرستی پیسے لیے گئے، وزیراعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نیب کے خلاف کاروائی کریں، نیب افسران بھی اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلی بار سینٹ نیب کے انڈر تھرٹ ہے ،جب لوگوں نے شور مچایا تو آرمی چیف نے تاجروں کو جی ایچ کیو بلایا ، پھر وزیر اعظم نے تاجروں کو وزیر اعظم آفس بلایا۔

وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کرائیں۔ پلی بارگین کے نام پر لوگوں سے زبرستی پیسے لیے گئے، لوگوں نے پلی بارگین کے نام پر نیب کو اس لیے پیسے دیے کہ ان کی عزت بچی رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ممبران اسمبلی اور سینیٹرز تمام نیب کی زیادتیوں کا شکار ہیں، تاجربرداری کو یقین دہانی کروائی گئی کہ نیب زیادتی نہیں کرے گا۔ پورے پاکستان کے کیسز نیب پنڈی سے ہوتے ہیں، نیب پنجاب، نیب سندھ ، نیب کے پی بیٹھی ہوئی ہے، انجینئر منگی رہ گئے ہیں، ان کو کون ڈائریکشن دیتا ہے؟پنڈی میں بیٹھا ہوا ایک یونٹ آرمی والوں کے نام لیکر بدنام کر رہے ہیں۔

میں جنرل باجوہ ، وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو بھی ملوں گا، آخر میں نقصان پاکستان کا ہوگا، جب کمیٹی میں میٹنگ ہوگی تو آپ سب بھی بیٹھے ہوں گے، میں لسٹ جاری کروں گا کہ ان لوگوں نے کس کس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ یہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر پلی بارگین نہ کی تو آپ لوگوں کو چھوڑیں گے نہیں۔ میں یہاں نہیں رکوں گا، ہر انسانی حقوق کی کمیٹی کے فورم پر ان کی ایجنڈے کو لے کر جاؤں گا۔ ان کے خلاف وہاں کیس فائل کروں گا۔