ملتان اسٹیڈیم سے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتار دیے گئے، اسٹیڈیم کے تمام دروازوں کو تالے لگوا دیئے

اتوار 29 نومبر 2020 20:10

ملتان اسٹیڈیم سے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتار دیے گئے، اسٹیڈیم کے تمام ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) ضلعی انتظامیہ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے سیاسی جماعتوں کے پرچم اتار دئیے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے اسٹیڈیم میں لہرائے گئے سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں پر ایکشن لیتے ہوئے تمام جھنڈے اتار دئیے۔اسٹیڈیم کے اندر موجود اسکور بورڈ پر بھی سیاسی کارکنوں کی جانب سے پینا فلیکس لگائے گئے تھے، انتظامیہ نے یہ پینافلیکس بھی ہٹا دئیے، اسٹیڈیم کے تمام دروازوں کو تالے بھی لگوا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے کرونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم کو ملتان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا، ڈی سی کے مطابق ضلع ملتان میں کرونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، نشتر ہسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی دوسری لہر میں شرح اموات زیادہ ہے۔دوسری طرف ملتان میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھی پوری تیاری کر لی، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایک ایمرجنسی پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں 3 ہیلی پیڈ تیار کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :