وفا قی پولیس نے کا ر چوری ، منشیا ت و شراب فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث10ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کی مسروقہ کار، گاڑیاں ٹمپرڈ کرنے والے آ لا ت ،جعلی انوائس،بھا ری مقدار میں چرس ، ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

اتوار 29 نومبر 2020 20:45

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) وفا قی پولیس نے کا ر چوری ، منشیا ت و شراب فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کی مسروقہ کار، گاڑیاں ٹمپرڈ کرنے والے آ لا ت ،جعلی انوائس،بھا ری مقدار میں چرس ، ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے افسران کو منشیا ت فروشی اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا ٹاسک دیا ، ان احکا ما ت کی روشنی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملوث دو ملزمان فرہا د حسین اور محمد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے ٹیوٹا کرولا کار AJX-735ماڈل2019مالیتی25لاکھ روپے قبضہ میں لی پڑتال کرنے پر گاڑی تھانہ مورگاہ راولپنڈی کی مسروقہ پائی گئی ملزمان سے گاڑیاں ٹمپرڈ کرنے والے آلا ت اور جعلی انوائس بھی برآمد ہوئیں ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری شدہ گا ڑ یو ں کو ٹمپر ڈ ڈ کرکے جعلی انوائس بنا کر فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے، شہزاد ٹا ئون پولیس نے چار ملزمان گل حمید ، رازق سلیم ، الیاس حما د اور ساجد محمود کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 566گر ام ہیر وئن اور ایک عدد بار ہ بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے ملزم راز علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 265گر ام چرس اور پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نیلور پولیس نے دو ملزمان طا لب حسین اور تبا ر ک کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل معہ ایمو نیشن اور چھر ی برآمد کرلی، سبز ی منڈی پولیس منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم عامر سہیل سے 115گر ام چرس برآمدکرلی، ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، ، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے تمام ایس پی زونز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوںکے خلاف بلا تا خیر سخت کارروائی کی جائے،جرائم کے انسداد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔