ک*جے یو آئی کے شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت کو 6 سال مکمل

اتوار 29 نومبر 2020 21:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) جے یو آئی کے شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت کو 6 سال مکمل ہونے پر جے یو آئی کے زیر اہتمام سکھر اور اسکے گرد نواح کے مساجد و مدارس میں فجر نماز کے بعد قرآن خوانی، درود پاک کا ورد اور ایصال ثواب کیلئے دعائوں کا اہتمام کیا گیا جے یو آئی کے رہنماؤں علمائ کرام، حفاظ کرام طلبہ نے شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومروکی شہادت قربانیوں اور خدمات پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پ?ش کیا اس موقع پر جییو آئی ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ ،امیر سٹی سکھر مفتی سعود افضل ہالیجوی،قاری جمیل احمد بندھانی،قاری لیاقت علی مغل،حافظ عبدالحمد مہر،حافظ شعبان شیخ،امان اللہ سکھر وی،نصر اللہ سکھروی،ابو اسامہ عباسی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے ساری زندگی اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کی، انہوں نے سندھ کے حقوق کی جنگ لڑی، کالا باغ ڈیم سمیت سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سیسہ پالائی دیوار ثابت ہوئے مذکورہ علمائ کرام نے مطالبہ کیا کے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو رحہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر کارکنان کو انصاف فراہم کیا جائی