حکمران عملی اقدامات کی بجائی عوام کو لالی پاپ اور جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں‘ رانا مبشر اقبال

تبدیلی سرکار کس معاشی ترقی کی بات کرتی ہے جب کہ عا م آ د می ا س وقت 2وقت روٹی سے محرو م ہو تا جا ر ہا ہے پی ٹی آئی حکو مت غر بت بے روز گا ر ی اور مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ کر کے اسے بھی اپنی کامیابی شما ر کر ر ہی ہے

پیر 30 نومبر 2020 14:16

حکمران عملی اقدامات کی بجائی عوام کو لالی پاپ اور جھوٹے دلاسے دے رہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ،ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بڑھتی ہو ئی غیر معمولی مہنگائی سے غریب کا چو لہا ٹھنڈاا ور ا س کیلئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا ناممکن ہو گیا ہے تبدیلی سرکار مہنگائی کا خاتمہ کر نے کی بجا ئے وقفے وقفے سے گیس اور بجلی بم گرا کر غریب مہم کو تیزہی کرتی جا ر ہی ہے تبدیلی سرکار کس معاشی ترقی کی بات کرتی ہے جب کہ عا م آ د می ا س وقت 2وقت روٹی سے محرو م ہو تا جا ر ہا ہے پی ٹی آئی حکو مت غر بت بے روز گا ر ی اور مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ کر کے اسے بھی اپنی کامیابی شما ر کر ر ہی ہے گزشتہ/5 2سالوں میں مہنگائی اور بے روز گا ر ی کی و جہ سے 8لاکھ 84ہزار اعلی تعلیم یافتہ ہنر مند نوجوا ن ملک چھوڑ گئے ہیں موجود ہ حکو مت کی نا کا م معاشی پالیسیوں سے بڑ ی تعداد میں انجینئرز ڈاکٹرز بے روز گا ر ہیں نوجوا نوں کو روز گا ر کی فراہمی ر یاست کی ذ مہ د ار ی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہی و ہ واحد جماعت ہے جو نوجوا نو ں کو روز گا ر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ مہنگائی ‘ بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ تمام ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔عمران خان کے قوم کو دکھائے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں‘ حکمران عملی اقدامات کی بجائی عوام کو لالی پاپ اور جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں، بے تحاشا مہنگائی اور بے روز گاری نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، ہمارا دل آج بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ دھڑکتا ہے اور جب تک سانسیں چل رہی ہیں میاں محمد نواز شریف اور اس کے جانثاروں کا ساتھ نبھائیں گے۔