بلاول بھٹو زر داری کی پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری کو مبارکباد

بابا گرو نانک نے مساوات و بھائی چارے کو فروغ دے کر دنیا میں امن اور ہم آہنگی کا پرچار کیا، بیان

پیر 30 نومبر 2020 14:33

بلاول بھٹو زر داری کی پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بابا گرو نانک نے مساوات و بھائی چارے کو فروغ دے کر دنیا میں امن اور ہم آہنگی کا پرچار کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابا گرو نانک دیو کے 551 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بابا گرو نانک نے مساوات و بھائی چارے کو فروغ دے کر دنیا میں امن اور ہم آہنگی کا پرچار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان میں بہت سارے مذہبی و مقدس مقامات ہیں،ملک کا متفقہ آئین سکھ برادری سمیت اپنے تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔