پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی عبارت ہے،شیری رحمن

پھاسیاں، گولیاں، بم دھماکے، کوڑے، جلاوطنی اور قید پیپلز پارٹی کو عوام اور آئین کی جدوجہد سے ہٹا نہیں سکتیں، نائب صدر پیپلز پارٹی

پیر 30 نومبر 2020 14:33

پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی عبارت ہے،شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی عبارت ہے۔ پیپلز پارٹی کے 53ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میںانہوںنے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہداء پیپلز پارٹی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 53 سال پہلے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی سیاست میں انقلاب لائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی عبارت ہے، پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی قربانیوں کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ پھاسیاں، گولیاں، بم دھماکے، کوڑے، جلاوطنی اور قید پیپلز پارٹی کو عوام اور آئین کی جدوجہد سے ہٹا نہیں سکتیں، پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی بانی جماعت ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین اور عوام کی حکمرانی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ آج ملک کو ایک ٹولے نے تبدیلی کے نام پر یرغمال بنایا ہوا ہے، اس ٹولے سے ملک اور جمہوریت کو آزاد کرنا ہے، پیپلز پارٹی اور عوام کو آج بھی جمہوریت کے لبادے میں بیٹھے فاشسٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کرنی ہے۔