مشتاق منہاس کا نواز شریف کو ٹیلی فون‘ ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

پیر 30 نومبر 2020 14:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ان سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے انہیں پُرسہ دیا اور مرحومہ کے درجات کی سربلندی کی دعا کی۔وزیر اطلاعات نے قائد پاکستان کی جلد صحت یابی کیلیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی رہنمائی کی