وزارت تجارت دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے کام کرے گی ، عبد الرزاق دائود

لک افریقہ پالیسی کے تحت تنزانیہ اور افریقہ کے ساتھ پاکستان کی تجارت مزید بڑھے گی، مشیر تجار تکی تنزانیہ چیمبر آف کامرس کے صدر سے گفتگو

پیر 30 نومبر 2020 16:26

وزارت تجارت دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے کام کرے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو تنزانیہ چیمبر آف کامرس کے صدر پال کوئی نے مشیر تجارت عبدالزارق دؤاد سے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزارت تجارت دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے کام کرے گی ، دوطرفہ تجارت میں اضافے کیلئے بے پناہ امکانات ہیں، ۔ مشیر تجارت نے کہاکہ لک افریقہ پالیسی کے تحت تنزانیہ اور افریقہ کے ساتھ پاکستان کی تجارت مزید بڑھے گی۔ مشیر تجارت نے کہاکہ تنزانیہ چیمبر اینڈ کامرس نے پاکستان کو تجارت بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔