سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کی اہلیہ کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فریقین سے 10 دسمبر تک جواب طلب

پیر 30 نومبر 2020 16:35

سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کی اہلیہ کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فریقین سے 10 دسمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صدف شرجیل احتساب عدالت مین باقاعدگی سے پیش ہورہی ہیں صدف شرجیل کو کاروباری سلسلے میں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے درخواست گزار پہلے بھی ملک سے باہر جاکر واپس آچکی ہیں صدف شرجیل کو دبئی جانے کی اجازت دی جائے جس پرنیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست کی کاپی فراہم نہیں کی گئی، جس پر عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو نیب پراسیکیوٹر کو درخواست کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو 10 دسمبر کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔