سندھ ہائیکورٹ کا کراچی سے 15 لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پولیس حکام کو تمام لاپتا بچوں کو بازیاب کراکر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پیر 30 نومبر 2020 16:35

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی سے 15 لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے 15 لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پولیس حکام کو تمام لاپتا بچوں کو بازیاب کراکر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے 15 لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔پولیس حکام نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ میں بتایا کہ منظور نامی بچے کو بازیاب کرالیا ہے، جس پر عدالت نے پولیس حکام دیگر 14لاپتا بچوں کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام کو تمام لاپتا بچوں کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔