میرپورخاص میں وومن وائس اینڈ لیڈرشپ گروپ کی 16 روزہ خواتین اجتماعی تقریب کا افتتاح ہوا

جس میں طلباء و خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 16:43

میرپورخاص میں وومن وائس اینڈ لیڈرشپ گروپ کی 16 روزہ خواتین اجتماعی تقریب ..
میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،عبید اللہ کوری) میرپورخاص میں وومن وائس اینڈ لیڈرشپ گروپ کی 16 روزہ خواتین اجتماعی تقریب کا افتتاح ہوا۔ جس میں طلباء و خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

مصنفہ  حمیرا شمس شیخ ،ماروی اعوان ڈائریکٹر سیل خواتین پروٹیکشن ، نوجوان مصنفہ رومسا چانڈیو ، ایڈیٹر عبدالرؤف آرائیں ، ایڈیشنل ڈائریکٹر  کالیجز اور دیگر  خواتین نے کہا کہ خواتین کو ایسی دنیا میں برابری ملنی چاہئے جس میں خواتین بغیر کسی تشدد کے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

خواتین کو بھی ان کے حقوق ملنے چاہیں  ، اس گروپ نے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت  قوانین نافذ کرنے کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کی ،ضلعی پولیس میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں ضلعی سطح پر خواتین پولیس اہلکار مقرر کیے جائین۔

(جاری ہے)



دوسری ہیلپ لائنیں قائم کی جائیں جس میں خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو روکا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی فوراََ کی جائے ، خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف ہونے والے مقدمات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ان کو سزا دی جائے ۔

تمام سرکاری ادارے خواتین کے لئے سازگار ماحول کو تقینی بنایا جائے۔  ضلع میرپورخاص میں پبلک یونیورسٹی دی جائے ، ڈی ایچ کیو اسپتال کی تعمیر کو تیز کیا جائے ، میرپورخاص دارالعوم عمارت پر کام کیا جائے ، میرپورخاص میں سیف ہاؤس میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں ، پورے ملک سے بچوں کی شادی کا خاتمہ کیا جائے اور  بلیک میلنگ قوانین کا خاتمہ اور بہت سارے مطالبات کئے گئے جس میں خواتین کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔سمینار میں  سوبھو خان لاشاری  گاؤں کہ بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :