انڈر16 صوبائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی

خیبرپختونخوا نے دوسری پوزیشن اور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 16:50

انڈر16 صوبائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) انڈر 16 نیشنل گیمز پشاور کے سلسلے میں صوبائی ایتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ، پنجاب نے 877 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، خیبرپختونخوا نے 835 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بلوچستان نے 441 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر میٹ صوبائی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بحرکرم ، آرگنائزنگ سیکرٹری سید جعفر شاہ ، ریجنل سپورٹس آفیسرامیرزاہد شاہ ، سلیم رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ ، اولمپک سیکرٹری ذوالفقاربٹ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری

ایتھلیٹکس مقابلوں میں پنجاب نے چھ گولڈ پانچ سلور چار برائونز میڈلز جیت کر 877 پوائنٹس حاصل کئے ، خیبرپختونخوا نے پانچ گولڈ، پانچ سلور اور تین برائونزمیڈلز جیت کر 835 جبکہ بلوچستان نے دو گولڈ ، ایک سلور اور تین برائونز میڈلز جیت کر 441 ، خواتین اتھلیٹکس سو میٹر دوڑ میں خیبر پختونخوا کی تمیم نے پہلی، سندھ کی ایشا نے دوسری، پنجاب کی جنیتا نے تیسری، چار سو میٹر دوڑ میں خیبر پختونخوا کی تمیم نے پہلی، پنجاب کی ماہ نور نے دوسری، پنجاب ہی کی فاطمہ نے تیسری، سو میٹر رکائوٹوں کی دوڑ میں پنجاب کی امینہ شہزادی نے پہلی، آمنہ بی بی نے دوسری اور خیبر پختونخوا کی زرغونہ نے تیسری، شاٹ پٹ میں آزاد کشمیر کی بشری نے پہلی، پنجاب کی ختیجہ نے دوسری اور خیبر پختونخوا کی ثمینہ سلام نے تیسری، لانگ جمپ میں پنجاب کی ماہ نور نے پہلی، پنجاب کی امینہ شہزادی نے دوسری اور خیبر پختونخوا کی ثمینہ نے تیسری، ڈسکس تھرو میں پنجاب کی خدیجہ نے پہلی، آزاد کشمیر کی بشری نے دوسری اور آزاد کشمیر ہی کی سمیرہ نے تیسری، دوسو میٹر دوڑ میں سندھ کی ایشا افام نے پہلی، پنجاب کی ختیجہ نے دوسری اور سندھ کی سفیناز نے تیسری، جیولن تھرو میں پنجاب کی خدیجہ نے پہلی، خیبر پختونخوا کی ایمن نے دوسری اور پنجاب کی مومنہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)



مردوں کی سو میٹر دوڑ میں بلوچستان کے ندیم علی نے پہلی، پنجاب کے محمد منیر نے دوسری، بلوچستان کے جہانزیب نے تیسری، 800 میٹر دوڑ میں پنجاب کے محمد انیس نے پہلی، پنجاب ہی کے شاہ زیب نے دوسری اور بلوچستان کے محتسم نے تیسری، 110 میٹر رکائوٹوں کی دوڑ میں پنجاب کے سخاوت نے پہلی، خیبر پختونخوا کے محمد جبران نے دوسری اور پنجاب کے سعید نے احمد تیسری، شاٹ پٹ میں خیبر پختونخوا کے ذوالقرنین نے پہلی، پنجاب کے حسنین نے دوسری اور خیبر پختونخوا کے ساجد اللہ نے تیسری، لانگ جمپ میں پنجاب کے محمد امین نے پہلی، خیبر پختونخوا کے اکرام اللہ نے دوسری اور پنجاب کے محمد فاروق نے تیسری، چار ضرب سو میٹر ریلے میں خیبر پختونخوا نے پہلی،

پنجاب نے دوسری اور بلوچستان نے تیسری، 1500 میٹر دوڑ میں پنجاب کے محمد انیس نے پہلی، خیبر پختونخوا کے وہاب نے دوسری اور بلوچستان کے مجیب اللہ نے تیسری، چار سو میٹر دوڑ میں پنجاب کے فہد منیر نے پہلی، پنجاب کے سخاوت اللہ نے دوسری اور بلوچستان کے مجیب اللہ نے تیسری، چار سو میٹر رکائوٹوں کی دوڑ میں پنجاب کے سخاوت علی نے پہلی، بلوچستان کے عمران نے دوسری اور خیبر پختونخوا کے حضرت عمر نے تیسری، ڈسکس تھرو میں پنجاب کے عبداللہ نواز نے پہلی،پنجاب کے حسنین نے دوسری اور خیبر پختونخوا کے شہزاد نے تیسری، دو سو میٹر دوڑ میں پنجاب کے محمد منیر نے پہلی، بلوچستان کے ندیم نے دوسری اوربلوچستان کے نجب نے تیسری، جیولن تھرو میں خیبر پختونخوا کے عدنان سمیع نے پہلی، بلوچستان کے فیصل نے دوسری اور پنجاب کے حمزہ شبیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔