محمد مطلوب انقلابی کی ناگہانی وفات کے باعث پیر کو ضلع کوٹلی میں عام تعطیل اور ایک روزہ سوگ کا اعلان کیاگیا

ضروری سروسز کی فراہمی کے لیے محکمہ مال،پولیس، برقیات اور صحت عامہ کے ملازمین حاضر ڈیوٹی رہے

پیر 30 نومبر 2020 17:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان نے سابق وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی ناگہانی وفات کے باعث مورخہ 30نومبر 2020کو ضلع کوٹلی میں عام تعطیل اور ایک روزہ سوگ کا اعلان کیاتاہم ضروری سروسز کی فراہمی کے لیے محکمہ مال،پولیس، برقیات اور صحت عامہ کے ملازمین حاضر ڈیوٹی رہے۔