آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع کی ملاقات

دونوں افواج میں دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط، مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے، پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیردفاع سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 نومبر 2020 17:37

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع کی ملاقات
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں افواج میں دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے،آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے،پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اشتراک بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔چین کے ساتھ آزمائشی اور برادرانہ تعلقات کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے۔ہر معاملے میں پاکستان کی غیرمشروط حمایت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔