تعلیمی بورڈ لاہورکے سیکرٹری اور کنٹرولر کی خالی آسامیاں، شارٹ لسٹ کئے گئے غیر سیاسی امیدواروں سے انٹرویو کا فیصلہ منسوخ

پیر 30 نومبر 2020 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے سیکرٹری اور کنٹرولر کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی شارٹ لسٹ کے بعد جن تین امیدواروں کو فائنل انٹرویو کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کی فہرست منسوخ کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست کی منسوخی کی وجہ شارٹ لسٹ کئے گئے تینوں امیدواروں کا سیاسی اثر رسوخ نہ ہونا بتایا گیا ہے جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے امیدواروں کی ان آسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں لاہور بورڈ پر دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :