انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

پیر 30 نومبر 2020 19:23

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) انڈونیشیا کے جزیرے لًیمباٹا پر ایک بڑے آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے تقریبا تین ہزار مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ لیواتولو نامی آتش فشاں پہاڑ گزشتہ تین روز کے دوران اتوار کو دوسری مرتبہ پھٹ پڑا تھا۔ اس کے دہانے سے نکلنے والی انتہائی گرم راکھ فضا میں چار ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گئی تھی۔ حکام نے گذشتہ روز بتایا کہ اس پہاڑ کے بہت قریب رہنے والے تقریبا تین ہزار مقامی باشندوں کو وہاں سے نکال کر حکومت کی طرف سے قائم کردہ عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔