ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کاسپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچ صباء وارث کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 30 نومبر 2020 20:25

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کاسپورٹس بورڈ پنجاب کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچ صباء وارث کے انتقال پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کیا ہے، پیر کے روز صباء وارث کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میںڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ صباء وارث نے ٹیبل ٹینس کے فروغ میں بہترین خدمات سرانجام دیں، انہوں نے سینکڑوں کھلاڑیوں کو تربیت دی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا کہ صباء وارث کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ء کرے او رلواحقین کو صبروجمیل دے۔

متعلقہ عنوان :