وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

پیر 30 نومبر 2020 20:52

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور انتظامی افسران اور منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔