پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 30 نومبر 2020 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے فریحہ خلیل دختر محمد خلیل کوکامرس کے مضمون میں ان کے’ عملی خطرے کی شناخت۔

(جاری ہے)

مالی تکنیک کے دورمیں بحران سے نمٹنے کی استعداد کار ‘ کے موضوع پر،زبیدہ ظفر دختر ظفر اقبال کوسائوتھ ایشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’جنوبی ایشیا میں مذہب اور سیاست: پاکستان میں اسلامی نظام کی تشکیل کا جامعہ مطالعہ(1947-2008) ‘ کے موضوع پر،کنزا تسلیم چوہدری دخترعاشق علی چوہدری کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’پانی کی حفاظت اور دریائے سندھ طاس میں آبی سیاست (پاکستان کا انفرادی تفصیلی تجزیہ:2010-2017) ‘ کے موضوع پراورکنول حیات دخترعمر حیات بھٹی کوانٹر نیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’جنوبی ایشیا میں چین کی اقتصادی سفارت کاری: امریکہ کے ساتھ مسابقت کی ایک حکمت علمی ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔