گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی انتظامیہ اور سینڈیکیٹ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

پیر 30 نومبر 2020 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی انتظامیہ اور سینڈیکیٹ کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوسکے۔ جس کے باعث گزشتہ چار ماہ سے یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس بھی نہیں بلایا جاسکا۔

(جاری ہے)

اجلاس نہ بلانے کے باعث یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کے دور میں یونیورسٹی میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی بھرتی کی منظوری اور تنخواہوں میں انکریمنٹ کی منظوری نہیں دی جاسکی۔ بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے اس مسئلے پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں جبکہ سینڈیکیٹ کے چھ ممبران کی جانب سے منظوری سے انکار کے بعد اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :