این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ،مجھے این آر او نہیں چاہیے،شاہد خاقان عباسی

ملک میں بجلی کا بحران ہے، حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے، ہر دور میں مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں اور حکومت عوام کے زور پر ہوتی ہے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور میری کوشش ہے کہ وہاں پہنچ جائوں ، سابق وزیراعظم / رہنما مسلم لیگ (ن)

پیر 30 نومبر 2020 21:43

این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ،مجھے این آر او نہیں چاہیے،شاہد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران ہے۔ حکومت کی جانب Sسے غلط بیانی ہو رہی ہے کیونکہ این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ہے اور مجھے این آر او نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں اور حکومت عوام کے زور پر ہوتی ہے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور میری کوشش ہے کہ وہاں پہنچ جائوں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو انرجی کرائسسز کا مسئلہ تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا لیکن یہاں ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں بجلی کا بحران ہے جبکہ آج ہمیں اضافی گیس مل رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سستی اور اضافی بجلی سے ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت بتائے کہ آج گیس کی قیمت بڑھنے کے باوجود گیس دستیاب نہیں ہے جبکہ گیس کی قیمت کیوں بڑھی یہ حکومتی وزرا بتانے سے قاصر ہیں۔ اس کے برعکس ہمارے دور میں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ بھی اضافہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام ہے۔