جامعہ اردو میں بیچلرزپروگرامز سال2021(صبح)کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں18دسمبر تک توسیع کردی گئی

پیر 30 نومبر 2020 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر سید اخلاق حسین کے مطابق جامعہ اردو میںبیچلرزپروگرامز سال2021(صبح)کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں18دسمبر2020تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلے کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پُر کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت اس سال ایم اے، ایم ایس سی(دو سالہ پروگرام) میں داخلے نہیں دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :