پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 30 نومبر 2020 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے فریحہ خلیل دختر محمد خلیل کوکامرس کے مضمون میں ان کے’ عملی خطرے کی شناخت۔

(جاری ہے)

مالی تیکنیک کے دورمیں بحران سے نمٹنے کی استعداد کار ‘ کے موضوع پر،زبیدہ ظفر دختر ظفر اقبال کوسائوتھ ایشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’جنوبی ایشیا میں مذہب اور سیاست: پاکستان میں اسلامی نظام کی تشکیل کا جامعہ مطالعہ(1947-2008) ‘ کے موضوع پر،کنزا تسلیم چوہدری دخترعاشق علی چوہدری کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’پانی کی حفاظت اور دریائے سندھ طاس میں آبی سیاست (پاکستان کا انفرادی تفصیلی تجزیہ:2010-2017) ‘ کے موضوع پراورکنول حیات دخترعمر حیات بھٹی کوانٹر نیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’جنوبی ایشیا میں چین کی اقتصادی سفارت کاری: امریکہ کے ساتھ مسابقت کی ایک حکمت علمی ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔