برطانیہ پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے،کرسچن ٹرنر

برطانوی ہائی کمشنر نے پاک برطانیہ گہرے ، دیرینہ اور قریبی روابط کی اہمیت کو سراہا

پیر 30 نومبر 2020 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیزسے خطاب کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے گہرے ، دیرینہ اور قریبی روابط کی اہمیت کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ دونوں دوست ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو باہمی تجارت، معاشی ترقی، صحت ،تعلیم، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد اورسیاحت کے شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لئیے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر امبیسڈر جلیل عباس جیلانی ( ڈائریکٹر برائے خارجہ پالیسی) سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز نے ابتدائی کلمات جبکہ ائیر چیف مارشل(ریٹائرڈ) کلیم سعادت صدر سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز نے اختتامی کلمات ادا کئیے۔ اس دوران سوال و جواب کا ایک دور بھی چلاجس میں برطانوی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث ہوئی۔#