چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

پیر 30 نومبر 2020 19:56

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور۔30نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30نومبر2020ء) :سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر کو جاتی عمرا آکر  مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔