آصفہ بھٹو کی جلسے میں شریک کارکنوں کو ماسک لگانے کی ہدایت

پیر 30 نومبر 2020 23:30

آصفہ بھٹو کی جلسے میں شریک کارکنوں کو ماسک لگانے کی ہدایت
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر میدان سجایا اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں سے خطاب کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے ان کی نمائندگی کی ۔پیپلزپارٹی کی ریلی گیلانی ہاؤس ملتان سے آصفہ بھٹو زرداری کی قیادت میں روانہ ہوئی،خصوصی ٹرک پر سوار آصفہ بھٹو نے کارکنوں سے نعرے بھی لگوائے اور نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔راستے میں آصفہ بھٹو نے کارکنوں کو ماسک لگانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ جلسہ گاہ پہنچنے کا بھی پیغام دیا۔