صدر مملکت کی ظفراللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر پر تعزیتی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معذرت

میر ظفر اللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں ،اللہ تعالی انھیں جلد صحت یابی عطا فرمائے، عارف علوی کا بیان

پیر 30 نومبر 2020 23:32

صدر مملکت کی ظفراللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبر پر تعزیتی ٹوئٹ ڈیلیٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط خبرپر کیا گیا تعزیتی ٹوئٹ حذف کرکے معذرت کرلی۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے غلط معلومات کی بنا پر کیا گیا ٹوئٹ حذف کردیا ہے اور میں ان کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔ میر ظفر اللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ، میں نے عمر جمالی سے بات ہوئی جنھوں ںے اس بات کی تصدیق کی ہے،اللہ تعالی انھیں جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ قبل ازیں صدر مملکت نے ان کی انتقال کی غلط خبر موصول ہونے پر تعزیتی بیان جاری کردیا تھا جسے انہوں نے حذف کردیا۔میر ظفر اللہ جمالی کے اہل خانہ نے بھی ان کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔ ان کی نواسی سینیٹر ثنا جمالی نے کہا کہ وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔