وزیراعظم سے چیئر مین نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اور آئی لینڈز اتھارٹی چیئر مین کی ملاقات ، منصوبوں بارے بریفنگ دی

ہر منصوبے کا ماحولیاتی تجزیہ قانون کے مطابق ضروری ہے اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، عمران خان

پیر 30 نومبر 2020 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور چیر مین پاکستان آئی لینڈز اتھارٹی عمران امین نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو تعمیرات اور ان منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیرات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے تعمیرات کے عمل میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔ وزیر اعظم نے تاکید کی کہ ہر منصوبے کا ماحولیاتی تجزیہ قانون کے مطابق ضروری ہے اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :