دو آن لائن ڈکشنریز نے 'عالمی وبا' کو ورڈ آف دی ایئر قرار دے دیا

پیر 30 نومبر 2020 23:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) امریکی آن لائن ڈکشنری میریم-ویبسٹر نے عالمی وبا کو 2020 میں اپنا ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے اب انگریزی زبان کی دو آن لائن ڈکشنریز نے اس لفظ کو سال 2020 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میریم-ویبسٹر کے ایڈیٹر پیٹر سوکولوسکی نے کہا کہ یہ شاید کوئی بڑا جھٹکا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر بڑی خبروں میں ایک تکنیکی لفظ ہوتا ہے جو اس سے وابستہ ہوتا ہے اور اس طرح لفظ 'پینڈیمک' صرف تکنیکی ہی نہیں ہوتا بلکہ عام بن جاتا ہے۔پیٹر سوکولوسکی نے کہا کہ شاید یہ وہ لفظ ہے جس کے ذریعے ہم مستقبل میں اس دور کا حوالہ دیں گے۔یہ لفظ رواں برس مارچ میں اس وقت مخصوص بن گیا تھا جب کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا لیکن جنوری کے اوائل اور پھر فروری میں جب امریکا میں اموات ہوئیں اور بحری جہازوں پر وبا پھیلی تب ہی لفظ میریم-ویبسٹر ڈاٹ کام پر ٹرینڈ کررہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 11 مارچ کو جب عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے نوول کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تو اس وقت اس لفظ کی تلاش میں اچانک اضافہ ہوا تھا۔11 مارچ کو اس لفظ کوگزشتہ برس کی اسی تاریخ کے مقابلے میں 115,806فیصد زیادہ سرچ کیا گیا تھا۔لفظ Pandemic لاطینی اور یونانی الفاظ سے مل کر بنا ہے، pan کے معنی ہے سب کے لیے اور demos کے معنی لوگ یا آبادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لفظ 1600 کے وسط میں استعمال ہونا شروع ہوا جب خاص طور پر طبی متن میں بیماری کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ لفظ نصف صدی میں طاعون کے بعد استعمال ہونا شروع ہوا تھا۔پیٹر سوکولوسکی نے کہا کہ یہ لفظ مکمل طور پر سرچز کی وجہ سے ورڈ آف دی ایئر قرار نہیں پایابلکہ ان کی وجہ سے بھی اس کا زیادہ استعمال ہوا جو اس لفظ کی زیادہ تفصیل ڈھونڈنا چاہتے تھے۔

لفظ کورونا وائرس، قرنطینہ اے سمپٹمیٹک، مامبا، کراکین، ڈی فنڈ، اینٹی بیلم، اور دیگر لفظ بھی زیادہ استعمال کی وجہ سے ورڈ آف دی ایئر کی دوڑ میں شامل تھے۔دوسری جانب ڈکشنری ڈاٹ کام نے بھی عالمی وبا کو 2020 میں اپنا ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈکشنری ڈاٹ کام کے سینئر ریسرچ ایڈیٹر جان کیلی نے کہا کہ 11 مارچ کو اس لفظ کی سرچز میں 13 ہزار 500 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے لیکن یہ لفظ پورے سال میں نمایاں سرچ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا، اسے معمول سے 1000 فیصد زیادہ سرچ کیا گیا۔جان کیلی نے کہا کہ یہ اہم ہے، یہ شاید تھوڑا سا واضح معلوم ہو اور یہ کہنا مناسب ہوگا لیکن وبائی مرض سے پہلے زندگی کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا نے ایک نئے معمولاتِ زندگی کے لیے نئی زبان بنائی۔

متعلقہ عنوان :