انجمن تاجران کے انتخابات مکمل، ذولفقار بلوچ پینل نے الیکشن اپنے نام کردیا

پیر 30 نومبر 2020 23:41

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) انجمن تاجران کے انتخابات مکمل، ذولفقار بلوچ پینل نے الیکشن اپنے نام کردیا، انجمن تاجران نوشکی کے صدر ذولفقار بلوچ اور جنرل سیکرٹری احمد جان بلوچ منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران نوشکی کے نگران کابینہ کے صدر اکبر لانگو کے زیر نگرانی انجمن تاجران نوشکی کے انتخابات ضلع کونسل ہال نوشکی میں منعقد ہوگئے پولنگ کا عمل سوموار کے روز صبح 8 بجے سے شروع ہوگئے جو شام 5 بجے تک جاری رہی، الیکشن کے موقع پر سعید بلوچ پینل اور ذولفقار بلوچ پینل کے مابین مقابلہ ہوا، دونوں پینلوں کے انتخابی کیمپ تاجروں کا بھرپور ہجوم رہا نوشکی کے تاریخ میں پہلا الیکشن تھا جس میں تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، الیکشن کمیٹی کے نگران عملہ نے ووٹوں کا گنتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد الیکشن رزلٹ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس میں انجمن تاجران ذولفقار بلوچ پینل ترازو نے 859 اور سعید بلوچ کار پینل نے 472 ووٹ حاصل کئے 22 سو ووٹوں میں سے 1400 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 84 ووٹ بوگس نکلے اس طرح انجمن تاجران نوشکی کے صدر ذولفقار بلوچ اور جنرل سیکرٹری احمد جان مینگل نے 387 ووٹوں سے جیت کر منتخب ہوگئے رزلٹ کے بعد کامیاب امیدواروں کو انکے حامیوں نے ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی انہوں نے اپنے حامیوں سے ضلع کونسل کے باہر اور میر گل خان نصیر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں انکا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا ہے اور جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ہے میں تاجروں کا بھی خدمت گار رہونگا انہوں نے کہاکہ بازار سمیت دکانداروں کے مسائل انکے دہلیز پر حل کردینگے، اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے الیکشن کے وقت تاجر برادری سے اپنے انتخابی منشور کے ذریعے جو بھی وعدہ کیاتھا ان کو پورا کرینگے، اور تاجر برادری کے اعتماد پر بھرپور اترنے کی کوشش کرینگی